ملا نذیر گروپ عالمی دہشت گردقرارامریکا نے پابندیاں لگادیں

سرکردہ رہنما ملنگ وزیر خصوصی عالمی دہشت گرد قرار، امریکی دائرہ کار میں تمام اثاثے منجمد


Express Desk February 28, 2013
سرکردہ رہنما ملنگ وزیر خصوصی عالمی دہشت گرد قرار، امریکی دائرہ کار میں تمام اثاثے منجمد،فوٹو : فائل

KARACHI: امریکا نے پاکستان کے قبائلی علاقے میں سرگرم طالبان کے ملا نذیر گروپ کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر نذیر گروپ اور اس کے سرکردہ رہنما ملنگ وزیر کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ درجہ دیے جانے کے بعد اس گروپ اور کمانڈر ملنگ وزیر کے وہ تمام اثاثے جو امریکی دائرہ کار میں آتے ہیں منجمد ہو جائیں گے۔ امریکی شہریوں پر اس گروپ سے کسی بھی ایسے لین دین کرنے پر پابندی ہوگی جو گروپ کے لیے فائدہ مند ہو۔

14

محکمہ خارجہ کے مطابق ملا نذیر گروپ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔گروپ دہشت گردی کے تربیتی کیمپ بھی چلاتا ہے جہاں خودکش بمباروں کو بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ اسی گروپ نے افغانستان میں امریکا اور اتحادی فوجیوں پر متعدد حملے بھی کرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں