کوئٹہ پر 3راکٹ فائراندرون بلوچستان3افراد قتل

بی آر ایس پی کے4مغوی اہلکارتاوان کے بعد رہا،آج کوئٹہ آئینگے،پیرکوہ سے بارودی موادبرآمد

بی آر ایس پی کے4 مغوی اہلکارتاوان کے بعد رہا،آج کوئٹہ آئینگے،پیرکوہ سے بارودی موادبرآمد

کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں مسجد کے پیش امام اورکنٹینر ڈرائیورسمیت 3افراد جاں بحق ،4زخمی ہوگئے ،کوئٹہ شہرپرتین راکٹ فائر کیے گئے، فورسز کی جوابی فائرنگ پرحملہ آورفرار ہوگئے،پیرکوہ میںسیکیورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے رکھا گیا20کلو دھماکا خیز موادقبضے میں لے کر اور ایک بم ناکارہ بنادیا،گوادر میں زیروپوائنٹ پر11افغان باشندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔


مستونگ کے علاقے کلی کرک میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے مسجد پیش امام عبدالعلیم کو قتل کردیااورفرار ہوگئے ، لورالائی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص محمد طاہر جاں بحق ہوگیا ،وڈھ کے قریب بدرنگ کے مقام پر مسلح افرادنے کوئٹہ سے کراچی جانے والے پرائیویٹ کنٹینر پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور محمد زکریا جاں بحق ہوگیا حملہ آور فرار ہوگئے،مری آباد میں ایک نوجوان اصغر علی گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال لایاگیا ،خضدار میں نامعلوم افراد نے ایک شخص امان اﷲ سے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد طارق اور عجب زخمی ہوگئے ،تمپ میں مسلح افراد نے فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پشین کے علاقے برشور سے گزشتہ برس تاوان کیلیے اغوا ہونے والے بی آر ایس پی کے چار مغوی اہلکار ساڑھے تین کروڑ روپے تاوان اور اغوا کاروں کے ایک ساتھی کی رہائی کے بدلے رہا ہوکراسلام آباد پہنچ گئے وہ آج کوئٹہ پہنچیں گے اغوا کاروں نے اپنے مطالبات تسلیم کرانے اور حکومت پر دبائو بڑھانے کیلیے دو مغوی اہلکاروں مقبول احمد دمڑ اور غفور چاچا کو قتل کردیاتھا ۔

Recommended Stories

Load Next Story