الیکشن کمیشن اشتہاری مہم پر سندھ حکومت سے وضاحت طلب

اشتہارات پبلک فنڈ سے پیپلزپارٹی کے مفاد کو فروغ دے رہے ہیں،مہم بند کی جائے

اشتہارات پبلک فنڈ سے پیپلزپارٹی کے مفاد کو فروغ دے رہے ہیں،مہم بند کی جائے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی طرف سے نامور شخصیات کے نام سے چلائی جانے والی اشتہاری مہم کا نوٹس لے لیا ہے اور اس عمل کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ راجا عباس سے فوری طور پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے اپنی5 سالہ کارکردگی کواجاگرکرنے کیلیے ایک تشہیری مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے پیغامات اشتہار کی صورت میں شائع کیے جارہے ہیں ، ان میںحکومت کی5 سالہ کارکردگی کوسراہا جارہا ہے۔




ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن سید شیر افگن کی طر ف سے چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے جانے والے خط میں کہاگیا ہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے جاری کیے جانے والے اشتہارات میں سبز،سیاہ اور سرخ رنگ کواجاگرکیاگیا ہے جو حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کے جھنڈے کا رنگ ہے، خط میں مزیدکہاگیا ہے کہ اس قسم کی اشتہاری مہم کوفوری طورپرروکا جائے اور آئندہ ایسے کسی بالواسطہ یا بلاواسطہ اشتہارجس سے کسی سیاسی جماعت کوفائدہ پہنچے سے اجتناب برتاجائے۔

Recommended Stories

Load Next Story