سندھ حکومت کا دیوالی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

19 اکتوبر کو سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک October 16, 2017
تعطیل کا اطلاق سندھ حکومت کے اداروں پر ہوگا، نوٹیفیکیشن۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

LOS ANGELES: سندھ حکومت نے ہندو برادی کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 19 اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دیوالی کے موقع پر 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق سندھ حکومت کے ماتحت اداروں پر ہوگا جس میں سرکاری، نیم سرکاری، کارپوریشنز اور لوکل کاؤنسل کے ماتحت اداروں میں کام کرنے والے ہندو کمیونٹی کے ملازمین کی تعطیل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں