حکومت اورایم کیوایم کے درمیان کوئی میچ فکس نہیں فاروق ستار

ہم امن کی خاطر حکومت سے علیحدہ ہوئے،کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد گفتگو


Staff Reporter February 28, 2013
ملک بھر سیالیکشن لڑینگے،ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کے بعد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان کوئی میچ فکس نہیں ہے اور اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ ہم باہمی مشاورت سے حکومت سے علیحدہ ہوئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم امن کی خاطر حکومت سے علیحدہ ہوئے، آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے ایم کیو ایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ وہ بدھ کو کورنگی 14000 روڈ پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ محمد افضل (خالد عمر) کے فنڈ سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ فاروق ستار نے الزام لگایاکہ کراچی میں امن وامان خراب کرنے اور بدامنی کے واقعات میں نام نہاد کالعدم لیاری امن کمیٹی ملوث ہے، حکومت کراچی کا امن خراب کرنیوالے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کرے۔

1

فاروق ستار نے کہا کہ آئندہ انتخابات میںکسی سے اتحاد نہیں کرینگے،ہم اپنے قوت بازوئوں کے بل بوتے پرپورے ملک سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ایم کیوایم ہم خیال جماعتوں اور شخصیات سے مشاورت کے بعد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہے۔آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیے، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ وہ ملک میں ایسا پرامن ماحول قائم کرے کہ عوام بلا کسی خوف وخطرکے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان الطاف حسین سے مشورے کیلیے لندن گئے ہیں اورمشورے کے بعد ہیوہ اپنے منصب کے حوالے سے فیصلہ کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں