نادہند گان کی نشاندہی کیلیے ہرممکن تعاون کرینگےاسٹیٹ بینک

روپے کو مضبوط رکھنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں، تقریب سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا خطاب

تیل کی درآمدات بڑھنے سے زر مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مالی بے ضابطگیوں سے پاک امیدوار سامنے لانے کیلیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

ایک ٹی وی کے مطابق منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک قاضی عبدالمقتدر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا ذیلی ادارہ کریڈٹ انفارمیشن بیورو الیکشن کمیشن کو ہر امیدوار کے بینک قرضوں کے بارے میں پوری معلومات فراہم کرے گا تاکہ نادہند افراد امیدوار کے طور پر سامنے نہ آسکیں۔




ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کے بعد روپے کو مضبوط رکھنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں اور اس مقصد کیلیے اگر بار بار بھی اوپن مارکیٹ آپریشن کرنا پڑا تو ضرور کریں گے۔ تیل کی درآمدات بڑھنے سے زر مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ آتا ہے۔ مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Load Next Story