الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلیے 5 ارب90کروڑ مانگ لیے
2 ارب روپے جاری کیے جاچکے، پاکستان ناد ہندہ قرار نہیں پائیگا، وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا
وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے5 ارب90کروڑ روپے مانگے ہیں اور اس سلسلے میں2 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔
وفاقی بجٹ کی تیاری کاکام شروع کردیا گیا ہے۔سرکاری سرمایہ کاری کے انتظام کو مستحکم بنانے کیلیے سرکاری سرمایہ کاری کے بل کا مسودہ توثیق کیلیے وزارت قانون کوبھیج دیاگیا ہے۔ وہ بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہم ضرورت پڑنے پر آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلیے رجوع کریں گے۔ پاکستان ناد ہندہ قرارنہیں پائے گاکیونکہ یہ ملک بڑی اہلیت کا مالک ہے۔ ایک سوال پروزیرخزانہ نے کہا کہ ڈالراور روپے کی شرح تبادلہ یہ نہیں رہنی چاہیے جو اس وقت ہے۔ ڈالربانڈ اسکیم تیارکی جارہی ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے بھی کوششیں ہورہی ہیں۔