قومی اسمبلی ظفر علی شاہ کی صدر پر تنقید کے دوران ہنگامہ شیم شیم کے نعرے

پی پی، ن لیگی ارکان میں گرما گرمی، سیزفائرکیلیے اسپیکرکوآنا پڑا، صدرسندھ میں الیکشن پراثرااندازہونگے، ظفرعلی شاہ


Numainda Express February 28, 2013
پی پی، ن لیگی ارکان میں گرما گرمی، سیزفائرکیلیے اسپیکرکوآنا پڑا، صدرسندھ میں الیکشن پراثرااندازہونگے، ظفرعلی شاہ فوٹو: اے پی پی

قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل ہونیوالے رکن سید ظفرعلی شاہ کا مائیک بند کرنے پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان کے مابین جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی ، صورتحال کی نزاکت کے پیش نظرا سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ایوان میں آنا پڑا ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید ظفرعلی شاہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت افسران کے تبادلے کرکے پری پول دھاندلی کررہی ہے، صدر زرداری بھی سندھ میں انتخابات پر اثرانداز ہونگے ، سندھ حکومت انہیں پارٹی چھوڑنے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔ ظفر علی شاہ کی تقریر کے دوران (ن) لیگی ارکان ڈیسک بجاتے رہے ۔ پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ظفرعلی شاہ نے وفاداری تبدیل کرتے ہی ذوالفقار بھٹو کو شہید کی جگہ مرحوم کہا ۔

 

9

اس پر پی پی ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے جبکہ (ن) لیگی ارکان نے جواباً شازیہ مری کی تقریر کے دوران ہوٹنگ کرتے رہے اور ان کا مائیک بند کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ایوان میں شورشرابہ شروع ہوا۔ اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اپنے چیمبر سے ایوان میں پہنچ گئیں اور دونوں جماعتوں کے ارکان کو صبر وتحمل سے کام لینے کی ہدایت کرتے ہوئے موجودہ اسمبلی کے صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں ، ان دنوں کو تلخی کے بجائے یادگار بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ سے پہلے یہ اسمبلی تحلیل کردی جائے گی، اجلاس کے آخری 3 دن کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائیگا، آئندہ عام انتخابات کو صاف، شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا چاہئے، الیکشن کمیشن کی کمزوریاں دور کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کردار ادا کرے۔ اسپیکر نے مرحومہ فوزیہ وہاب کے میڈیکل بل کلیئر کرنے اور وزیر داخلہ کو ایوان میں موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مقابلے کے امتحان سی ایس ایس میں عمر کی حد میں نرمی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، ایوان میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2012 مزید غور کیلئے موخر کردیا گیا، بعدازاں اجلاس آج صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں