3سال میں120خودکش حملے ہوئےتفصیلات سینیٹ میں پیش

سندھ میں لوٹ مارکی24،پنجاب میں چوری کی ایک لاکھ 60ہزاروارداتیں ہوئیں


Numainda Express February 28, 2013
سندھ میں لوٹ مارکی24،پنجاب میں چوری کی ایک لاکھ 60ہزاروارداتیں ہوئیں فوٹو: فائل

سینیٹ میں گزشتہ 3 سال کے دوران خودکش حملوں اور جرائم کی تفصیلات پیش کردی گئیں جس کے تحت اس عرصے میں ملک بھر میں 120 خودکش حملے ہوئے ۔

وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری طور پر ایوان کو بتایا کہ گزشتہ 3 سال میں خیبر پختونخوا میں 97، پنجاب میں 9 ، بلوچستان میں 7 اور سندھ میں 3 خود کش دھماکے ہوئے۔ سندھ میں لوٹ مار کی 24 ہزار جبکہ پنجاب میں چوری کی ایک لاکھ 60 ہزار وارداتیں ہوئیں۔ اسلام آباد میںڈاکہ ذنی کے 86 ، لوٹ مار کے819، چوری کے 1030واقعات ہوئے جبکہ ایک خود کش دھماکا ہوا۔

12

2004 سے 2007 تک پاکستان میں صرف10ڈرون حملے کیے گئے ، 2008 سے 2012 کے درمیان 322ڈرون حملے ہوئے ،گزشتہ 5 سال میں کراچی میں 9ہزار، فاٹا میں16576اور خیبر پختونخوا میں2500افراد مارے گئے ۔ وزارت داخلہ سے متعلق بعض سوالوں کا جواب نہ ملنے پر ارکان نے احتجاج کیا ، وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت داخلہ سے متعلقہ تمام سوالات کے جوابات آئندہ اجلاس میں تحریر ی طور پر دے دیئے جائیں گے۔ سینیٹر نثارمحمد نے کہاکہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ امن وامان میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، وہ ایوان میں آکران کیمرہ بریفنگ دیں ورنہ ہم نہیں بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |