مرکزی ملزم کی گرفتاری کے باوجود کراچی میں چاقو سے حملے کا ایک اور واقعہ

زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک October 17, 2017
زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا، پولیس ۔ فوٹو: فائل

ABBOTABAD: شہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتار کے باوجود فیڈرل بی ایریا میں چاقو سے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم وسیم کی گرفتار کے باوجود خواتین پر چاقو سے حملے کا سلسلہ جاری ہے جس کا ایک اور واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 9 کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے 15 سالہ لڑکی ارج پر بلاک 9 میں تیز دھار آلے کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :چاقو سے حملے کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والی لڑکی ارج فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کی رہائشی ہے جب کہ واقعے کے بعد زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چھرا مار چھلاوے کی گرفتاری کا انعام 10 لاکھ روپے کر دیا گیا

واضح رہے کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم وسیم کو منڈی بہاءالدین سے ساہیوال پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے نوشوپاک کے علاقے سے حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔