رائیونڈ میں اسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا

بھٹہ مزدوراپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں اسپتال لایا لیکن ڈاکٹرز موجود نہیں تھے


ویب ڈیسک October 17, 2017
بھٹہ مزدور اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں اسپتال لایا لیکن ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرزکے نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرزموجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہرہی سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔



ریسکیوکے عملے نے زچگی کے بعد خاتون کولاہورکے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رائیونڈ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال 60 بیڈ پرمشتمل ہے جو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرنگرانی 70 کروڑ میں تعمیرکیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی لاپرواہی کے باعث وزیراعلی پنجاب اس اسپتال کے تین ایم ایس معطل کرچکے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |