قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش

عدالت نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔


ویب ڈیسک October 17, 2017
عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور فیصلہ قبول کریں گے، مفتی عبدالقوی۔ فوٹو: فائل

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

ملتان میں سیشن جج چوہدری امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔

قندیل بلوچ قتل کیس؛ مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نامزد ملزم ہیں اورعبوری ضمانت پرہیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ پولیس سے تعاون کیا ہے عدلیہ سے بھی کریں گے، عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |