سابق وزیراعظم گیلانی کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 6 مارچ سے کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 6 مارچ سے کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اپنی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔


رجسٹرار آفس نے سید یوسف رضا گیلانی کی اپنی نااہلی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دے دی جو 6 مارچ سے کیس کی سماعت کرے گی۔

واضح رہے این آر او کیس میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر26 اپریل 2012 کو سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو توہین عدالت کی سزا سنائی تھی ، جس میں یوسف رضا گیلانی کو 19 جون کو وزارت عظمیٰ اور 5 سال تک کسی عوامی عہدے کےلئے نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story