عمران خان اور طاہر القادری کی فوری گرفتاری کا حکم

ملزمان جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت

ملزمان کی جائیداد کی تفصیل پیش کی جائے تاکہ قرقی کا عمل شروع کیا جاسکے، عدالت فوٹو: فائل

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے پولیس کو ملزمان کی جائیداد کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی تفصیل پیش کی جائے تاکہ ان کی جائیدادوں کی قرقی کا عمل شروع کیا جاسکے۔
Load Next Story