توہین عدالت نوٹس پر رحمان ملک نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتا ہوں امید ہے عدالت رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کردے گی، رحمان ملک


ویب ڈیسک February 28, 2013
خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتا ہوں امید ہے عدالت رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کردے گی، رحمان ملک فوٹو : فائل

لاہور: وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسٹیل ملز کرپشن کیس میں توہین عدالت کے نوٹس پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی، رحمان ملک نے پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے عدالتی امور میں مداخلت کرتے ہوئے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم بنا دی تھی جس پر عدالت نے وزیر داخلہ کے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

دوران سماعت رحمان ملک نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور کبھی مداخلت کا سوچا تک نہیں، انہوں نے کہا کہ خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتا ہوں امید ہے عدالت رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کردے گی اور توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لی گی، عدالت نے رحمان ملک کا موقف سننے کے بعد کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اپنا کیس خود لڑنا چاہتا ہوں،عدالت کے لیے کبھی توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو بےنقاب کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ یہ قتل کا کرپشن کا نہیں صرف تحقیقات کا کیس ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں