عمران خان کو روکنا مشکل نہیں ناممکن ہوگیا ہے فواد چوہدری

عمران خان اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے اور ہم عمران خان کی توہین برداشت نہیں کریں گے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 17, 2017
عمران خان اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے اور ہم عمران خان کی توہین برداشت نہیں کریں گے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

ATHENS: تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روکنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم نے نیازی سروسز کی منی ٹریل بھی پیش کردی ہے یہ کمپنی عمران خان کی نہیں کیوں کہ وہ شئیرہولڈر نہیں ہیں اور ججز نے بھی کہا ہے کہ کیس ختم ہونا چاہئے جب کہ ہمارے مخالفین کو بھی اب لگتا ہے کہ ان کیسز سے کچھ نہیں نکلے گا اب مخالفین کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس استعمال کئے جارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ پیش ہونے کا فیصلہ

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے نئی گاڑی مانگی ہے تو کیا یہ توہین عدالت ہوگی، ہائی کورٹ کو بتانا ہے کہ کہاں جائز تنقید ہے ایک اخبار سپریم کورٹ کے جج کے حوالے سے جھوٹی کہانی چھاپتا ہے لیکن عدالت عظمیٰ ان خبروں کا کوئی نوٹس نہیں لیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے اور ہم بھی عمران خان کی توہین برداشت نہیں کریں گے اب عمران خان کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے ان کے غلط وارنٹ جاری کئے ہیں جنہیں چیلنج کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سرکاری خزانہ لوٹا اور سارا پیسہ بیرون ملک بھجوا دیا اب وہ احتساب عدالت میں جواب نہیں دے رہے، مریم نواز کہتی تھیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ چیف جسٹس نے خود کو پاناما کیس سے الگ کرلیا اور وہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس کی سماعت خود کررہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک نئے اتنخابات کی طرف جارہا ہے اور (ن) لیگ ٹوٹنے جارہی ہے جس کے دو گروپس بن چکے ہیں جن میں سے ایک گروپ چوہدری نثار کا ہے جو عقل کی بات کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |