سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی گیس بندش کا شیڈول تبدیل

سی این جی اسٹیشنز بدھ 18 اکتوبر اور جمعہ 20 اکتوبر کو کھلے جب کہ جمعرات 19 اور ہفتہ 21 اکتوبر کو بند رہیں گے


ویب ڈیسک October 17, 2017
سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کی گزارش پر ایس ایس جی سی نے شیڈول میں تبدیلی کی، ترجمان ایس ایس جی سی۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کی گیس بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کی اپیل پر ایس ایس جی سی نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق بدھ 18 اکتوبر اور جمعہ 20 اکتوبر کے روز ہفتہ وار سی این جی بندش ختم کرکے گیس سپلائی جاری رہے گی جب کہ جمعرات 19 اور ہفتہ 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس سپلائی بند رہے گی۔

واضح رہے کہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت سندھ میں ہفتے کے 3 روز سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں