فٹ رہنے کے لئے کھانے پینے پرکنٹرول رکھنا بہت ضروری ہے مادھوری

جو لوگ کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتے وہ جلد بدصورت اور موٹے ہوجاتے ہیں, مادھوری

جو لوگ کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتے وہ جلد بدصورت اور موٹے ہوجاتے ہیں, مادھوری. فوٹو: اے ایف پی/ فائل


بالی ووڈ کی 45 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ان کے چست اور خوبصورت رہنے کا صرف ایک ہی راز ہے کہ میں ہاتھ روک کرکھاتی ہوں۔


ایک انٹرویومیں مادھوری نےکہا کہ وہ ایک وقت میں کئی کام کرنے کی عادی ہیں، کام سے پریشان نہیں ہوتیں، اسی لئے بڑھتی ہوئی عمر ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، مادھوری کہتی ہیں کہ وہ فٹنس کے معاملے میں بہت سخت ہیں، اپنے لئے بھی اور بچوں کے لئے بھی، فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کھانے پینے پرکنٹرول رکھنا بہت ضروری ہے، مادھوری نے کہا کہ جو لوگ کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتے وہ جلد بدصورت اور موٹے ہوجاتے ہیں۔

Load Next Story