زخمی لڑکی نے چاقو بردار کا طریقہ واردات بتادیا

کراچی میں تیز دھار آلے کے نئے حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی ارج نے پولیس کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرادیا


ویب ڈیسک October 17, 2017
کراچی میں چاقو کے نئے حملے میں زخمی لڑکی ارج نے پولیس کے سامنے بیان قلمبند کرادیا۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: چاقو حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی نے پولیس کو حملہ آور کا طریقہ کار بتادیا۔

کراچی میں تیز دھار آلے کے نئے حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی نے پولیس کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے۔ متاثرہ لڑکی ارج کے ابتدائی بیان کے مطابق موٹرسائیکل سوار کافی دیر سے اس کا پیچھا کررہا تھا اور اس نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا، اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع ملتے ہی موٹرسائیکل سوار نے حملہ کیا۔

خواتین پر حملے؛ ملزم وسیم کے کراچی آنے کا ثبوت نہیں ملا، پولیس

زخمی لڑکی ارج نے بتایا کہ ملزم کے پاس ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھی اور حملہ آور نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں ملزم نے 15 سالہ لڑکی ارج کو تیز دھار آلے کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں ہونے والے وارداتوں سےمماثلت نہیں رکھتا جب کہ ملزم کی نشاندہی کے لیے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کی جارہی ہیں، پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی اور ماموں کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے جب کہ گھر والوں نے لڑکی کا میڈیکل کرانے سے انکار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں