جلد ہی نگران وزیر اعظم کیلئے نام بھجوا دوں گا چوہدری نثار علی خان

نگران وزیر اعظم کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی ہے ، دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے،چوہدری نثار


ویب ڈیسک February 28, 2013
نگران وزیر اعظم کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی ہے ، دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے،چوہدری نثار فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو نگران وزیر اعظم کے لئے نام بھجوا دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی ہے جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے ، انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے انہیں وزیر اعظم کا خط مل گیا ہے جس کا جواب وہ آئندہ ایک دو روز میں دیں گے جس کے ساتھ ہی وہ نگران وزارت عظمیٰ کیلئے کچھ نام بھی تجویز کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے آئین کے آرٹیکل 242 کے تحت عام انتخابات سے قبل نگران وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے خط لکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |