آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ میں ایک اور کارنامہ

محمد حفیظ نے ون ڈے کیریئر کے 12 سو اوورز میں کوئی نو بال نہیں کیا


Sports Reporter October 17, 2017
محمد حفیظ نے ون ڈے کیریئر کے 12 سو اوورز میں کوئی نو بال نہیں کیا۔ فوٹو: فائل

DHAKA: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اب تک ون ڈے انٹرنیشنلز میں بغیر نو بال کے نقصان پر 1200 اوورز کرا کے دنیا کے پہلے باولر بن گئے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اب تک ون ڈے انٹرنیشنلز میں 1200 اوورز کیے ہیں لیکن ایک بھی نو بال نہیں کیا جس کے ساتھ وہ بغیر نو بال کے نقصان پراوورز کرانے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 2003 میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2006 میں کھیلا۔ وہ 192 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 32.86 کی اوسط سے 11 سنچریز اور 32 نصف سنچریز کی مدد سے 5916 رنز اسکور کر چکے ہیں جب کہ 36.66 کی ایوریج سے 135 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

محمد حفیظ 50 ٹیسٹ میچز میں 39.22 کی اوسط سے 3452 رنز اسکور کر چکے ہیں جن میں 9 سنچریز اور 12 نصف سنچریز شامل ہیں جب کہ 33.90 کی اوسط سے 52 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9 ففٹیز کیساتھ 22.48 کی اوسط سے 1619 رنز اسکور کیے ہیں اور 24.52 کی اوسط سے 46 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔ محمد حفیظ آج اپنی 37 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔