ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے پنجاب حکومت اور ٹرانسپرنسی میں معاہدہ

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدوں کا مقصد ان تینوں منصوبوں کی شفافیت جاننا ہے،شہبازشریف


ویب ڈیسک February 28, 2013
یہ عمل پاکستان میں احتساب کے نئے دورکا آغاز ہے، شہباز شریف ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم، سولر لیمپس اور میٹرو بس پراجیکٹ کے آڈٹ کے لئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ کر لیا۔

آڈٹ کرنے کا معاہدہ ایوان وزیراعلیٰ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن، انرجی ڈپارٹمنٹ اور ایل ڈی اے کے درمیان طے پایا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدوں کا مقصد ان تینوں منصوبوں کی شفافیت جاننا ہے اور یہ عمل پاکستان میں احتساب کے نئے دورکا آغاز ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل موجودہ حکومت کا آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کرے گی اور اگر کہیں کوتاہی کا عنصر پایا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |