سندھ اسمبلی میں سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل 2013 منظورایم کیوایم کا احتجاج

سندھ میڈیکل کالج کے بل میں بہت سی خامیاں ہیں اس کے علاوہ بل کی کاپی ارکان سندھ اسمبلی کو نہیں دی گئی، فیصل سبزواری


ویب ڈیسک February 28, 2013
ایم کیو ایم نے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل 2013 کی مخالفت کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی نے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل 2013 منظور کرلیا اس دوران ایم کیوایم کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بل 2012 کا بل واپس لے کر سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل 2013 پیش کیا گیا جس کی ایم کیو ایم نے شدید مخالفت کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ ایوان نے ایم کیو ایم کی غیر موجودگی میں ہی سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بل 2013 منظور کرلیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ضرور دیا جائے، سندھ میڈیکل کالج کے بل میں بہت سی خامیاں ہیں اس کے علاوہ بلوں کی کاپی ارکان سندھ اسمبلی کو نہیں ملیں، ایم کیو ایم تعلیمی ادارے کے خلاف نہیں طریقہ کار کے خلاف ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ایک بل کو واپس لیا جائے اور اگلے ہی لمحے دوسرا بل پیش کرکے اسے منظور بھی کرالیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں