شکارپور درگاہ پر بم حملے کاالزام کالعدم تنظیم کے 6 کارکن گرفتار

ایس ایس پی شکارپورپرویز چانڈیو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے قریبی گاؤں کاہی میں صبح سویرے سرچ آپریشن کیا


ویب ڈیسک February 28, 2013
آپریشن کےدوران کالعدم تنظیم کے حافظ عبدالشکور اورعبدالنبی سمیت 6 افراد کو حراست میں لیاگیا،پولیس فوٹو: فائل

درگاہ غازی غلام شاہ پر بم حملے کے الزام میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے 6 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی شکارپورپرویز چانڈیو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے قریبی گاؤں کاہی میں صبح سویرے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران حافظ عبدالشکور اورعبدالنبی سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے دوسری جانب درگاہ غازی غلام شاہ پر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ درگاہ کے سجادہ نشین سید حاجن شاہ کراچی کے ای نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں