وطن كیلئے جان قربان كرنے والوں پر قوم كو فخر ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

سیكیورٹی فورسز كی قربانیوں كی بدولت امن قائم ہوا جسے ہر صورت برقرار ركھیں  گے، ثناء اللہ زہری


ویب ڈیسک October 17, 2017
سیكیورٹی فورسز كی قربانیوں كی بدولت امن قائم ہوا جسے ہر صورت برقرار ركھیں  گے، ثناء اللہ زہری . فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے كہا ہے كہ ملک كے دفاع كیلئے جانوں كی قربانی دینے والے سیكیورٹی فورسز كے افسران واہلكاروں پرقوم كو فخر ہے جب کہ امن واستحكام كیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے شہید لیفٹیننٹ صفی اُللہ كے والد نوراُللہ بادینی سے ملاقات کی۔ سابق ركن صوبائی اسمبلی شبیر احمد بادینی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حکومت تعلیم اورصحت كے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے كہا كہ سیكیورٹی فورسز كی قربانیوں كی بدولت امن قائم ہوا ہے جسے ہرصورت برقرارركھاجائے گا اورشہدا كے لواحقین كے عزم وحوصلے قابل تعریف ہیں، شہدا كے لواحقین كے ساتھ حكومت ہرممكن معاونت جاری ركھے گی۔ اس موقع پر شہید لیفٹیننٹ كے ایصال ثواب كیلئے فاتحہ خوانی بھی كی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں