پانچ سال بینکوں نے 138 ارب روپے سے زائد کے قرضے معاف کئے وزیر خزانہ

غیر قانونی راستوں اور سرحدوں کے ذریعے ملک میں پرتعیش گاڑیوں کی اسمگلنگ کی جارہی ہے، سلیم ایچ مانڈوی والا

اسمگل شدہ پرتعیش گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی کو جواب ۔ ۔فوٹو : اے پی پی / فائل

وفاقی وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ہے کھ کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بینکوں نے 138 ارب روپے سے زائد کے قرضے معاف کئے۔


قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے تحریری جواب میں وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ 2007 کے دوران ملک کے مختلف بینکوں نے 32 ارب 32 کروڑ، 2008 میں 47 ارب 8 کروڑ، 2009 میں 27 ارب 30 کروڑ، 2010 میں 15 ارب 17 کروڑ جبکہ 2011 میں 17 ارب روپے کے قرضے معاف کئے۔

اپنے جواب میں وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ غیر قانونی راستوں اور سرحدوں کے ذریعے ملک میں پرتعیش گاڑیوں کی اسمگلنگ کی جارہی ہے تاہم ان اسمگل شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
Load Next Story