چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر اور مشاہد حسین جنرل سیکریٹری منتخب

آئندہ انتخابات میں سائیکل کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے اور مضبوط ترین امیدوار میدان میں لائیں گے,چوھدری شجاعت


ویب ڈیسک February 28, 2013
مسلم لیگ (ق) سے کوئی بھی کہیں نہیں جارہا، چوہدری شجاعت۔ فوٹو: فائل

چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق) کے بلا مقابلہ صدر جبکہ مشاہد حسین سید پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔


اسلام آباد میں مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا انتخاب کیا گیاجس کے تحت چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ )ق( کے بلا مقابلہ صدر، مشاہد حسین سید پارٹی کے جنرل سیکریٹری جبکہ رضوان صادق مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔


پارٹی انتخابات کے بعد چوہدری شجاعت حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سے کوئی بھی کہیں نہیں جارہا۔ آئندہ عام انتخابات میں سائیکل کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے اور مضبوط ترین امیدوار میدان میں لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |