براہمداغ بگٹی اپنی شرائط پر واپس آسکتے ہیں رحمن ملک

کھوسہ سے ن لیگ چھڑانے میں میرا کوئی کردار نہیں، وفاقی وزیرداخلہ کی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد: رحمن ملک بلوچستان کے ایشو پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کو دستاویز دکھارہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ براہمداغ بگٹی اپنی شرائط پر حکومت کے خصوصی طیارے میں واپس آسکتے ہیںبلوچستان میں ہلاکتوں کا الزام ایجنسیوں پر لگانا غلط ہے ، وہ میڈیاکے نمائندوں کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔


رحمن ملک نے کہاکہ سردارعطاء اﷲ مینگل اوراختر مینگل سے اپیل ہے کہ وہ غلط فہمیوںکے ازالے کے لیے بات چیت کریں ، انھوں نے بھٹکے ہوئے بلوچ نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو حکومت کے پاس رجسٹرڈکرائیں ان کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا، انھوںنے کہاکہ کابینہ کمیٹی منگل کو کوئٹہ جائے گی اور تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کے دل میں پاکستان کیلئے نرم گوشہ موجود ہے، ہم سب پاکستانی ہیں، براہمداغ جس کے ساتھ بھی بات چیت کرنا چاہئیں اس کو بھیجنے کیلئے تیار ہیں، وہ اپنی شرائط پر حکومت کے خصوصی طیارے پرواپس آ سکتے ہیں۔

براہمداغ سوئٹزرلینڈ میں ابراہیم کے نام سے رہ رہا ہے ، آن لائن کے مطابق ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ کو ن لیگ چھڑانے میں ان کا کوئی کردار نہیں ،شریف برادران کو 32ملین ڈالر کا حساب دینا ہوگا ، شریف براداران ہمارے لئے پاکستانی عدالتیں اور اپنے لئے برطانوی عدالتوں کا دوہرا معیار ختم کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story