بگ بی ماضی کی یادوں کو آج بھی بھلا نہ پائے

فلم’’پکار‘‘میں کرینہ نےچائلڈ اسٹارکاکرداراداکیا اورایک سین میں ان کے والدکی پٹائی کوتوکرینہ ان سے لپٹ گئیں،امیتابھ بچن


ویب ڈیسک February 28, 2013
فلم ’’ستیاگرہ‘‘ میں کرینہ کپور صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اجے دیوگن، ارجن رام پال، منوج باجپائی اور امریتا راؤ بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی فوٹو: فائل

امیتابھ بچن نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بلاگ میں نئی فلم ''ستیاگرہ'' کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ کچھ پرانی یادیں بھی تازہ کی ہیں۔

اپنے بلاگ میں بگ بی لکھتے ہیں کہ فلم ''پکار'' کی شوٹنگ ہورہی تھی جس میں کرینہ کپور چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ کرینہ کے والد رندھیر کپور بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے تھے،فلم کے ایک سین میں مجھے رندھیر کپور کی پٹائی کرنی تھی اورجب میں نے ان کی پٹائی کو تو دور کھڑی کرینہ یہ سب برداشت نہ کرسکیں اور دوڑ کر اپنے والد سے لپٹ گئی۔ ریت پر دوڑنے کی وجہ سے ان کے پاؤں بھی گندے ہوگئے جس کے بعد میں نے ان کے پاؤں دھلائے جو کرینہ کو آج بھی یاد ہے۔

فلم ''ستیاگرہ'' میں کرینہ کپور صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ امریتا راؤ، اجے دیوگن، ارجن رام پال اورمنوج باجپائی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 23 اگست 2013 کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں