علماومشائخ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں صدر زرداری
کسی برادری یا قبیلے کے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی،صدر آصف زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ علما ومشائخ ملک میں جاری فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں علما ومشائخ سمیت مختلف وفود سے ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ کسی برادری یا قبیلے کے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، حکومت اپنی ذمہ داریوں سےآگاہ ہے اور عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ملاقات میں اراکین بلوچستان اسمبلی اور ہزارہ برادری کے وفد نے صدر کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔
صدرآصف زرداری سے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں نے بھی ملاقات کی، صدر نےجمہوریت کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔