برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش اپریل تک متوقع

شاہی محل کی جانب سے بچے کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور اس کی جنس نہیں بتائی گئی


ویب ڈیسک October 18, 2017
شاہی محل کی جانب سے بچے کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور اس کی جنس نہیں بتائی گئی۔فوٹو: فائل

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش آئندہ برس اپریل تک متوقع ہے جس کی تصدیق شاہی محل کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ اس وقت اُمید سے ہیں اور جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی آمد اپریل تک متوقع ہے۔ تاہم بیان میں بچے کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور اس کی جنس نہیں بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد متوقع

 



اس سے قبل بھی کینسنگٹن پیلس نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا تھا کہ شہزادی کیٹ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جوڑے نے اپنا دورہ منسوخ کردیا تھا۔اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ پرنس ولیم برطانوی تخت شاہی کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کا ایک بیٹا پرنس جارج اور ایک بیٹی شارلے ہے۔ دونوں بچوں کی پیدائش سینٹ میری اسپتال میں ہوئی تھی جہاں خود شہزادہ ولیم بھی 1982 میں پیدا ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں