ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

74.50روپے فی لیٹر ڈیری پرائس لاگت سے کم ہے، ڈیری فارمرز کو نقصان کا سامنا ہے


Staff Reporter October 18, 2017
ڈیری فارمزفارم بند کرکے شہر سے باہر منتقل ہو رہے ہیں، کمشنر کو مکتوب ارسال۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ڈیری فارمرز نے کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی کو ارسال کردہ ایک خط میں ایک بار پھر ڈیری فارمرز کی مالی مشکلات اور ڈیری فارمنگ کا کاروبار منافع بخش نہ رہنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی بتاتے ہوئے نئی قیمتوں کے تعین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر کی جانب سے کمشنر کراچی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 مارچ 2017کو دودھ کی مقرر کردہ 74.50 روپے فی لیٹر ڈیری پرائس لاگت سے کم ہے جس کی وجہ سے ڈیری فارمرز کو نقصان کا سامنا ہے ڈیری فارمز کی بڑی تعداد فارم بند کرکے شہر سے باہر منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کراچی میں دودھ کی طلب پوری کرنے کے لیے غیرمعیاری ملاوٹ شدہ ، خشک اور ڈبہ بند دودھ کا استعمال بڑھ رہا ہے خط میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض عناصر دودھ کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیمیکل سے تیار کردہ جعلی دودھ بھی فروخت کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ایسوسی ایشن نے کراچی میں بھینس اور گائے کے دودھ کے لیے الگ الگ قیمت مقرر کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں