پیپلز پارٹی ہمارے بغیر 4 سال تو کیا 4 ماہ بھی نہیں گزار سکتی تھی الطاف حسین

میں نے یا رابطہ کمیٹی نےگورنرسندھ کواستعفیٰ دینےکے لئے نہیں کہا انہوں نےخوداستعفیٰ دیاتھا، الطاف حسین


ویب ڈیسک February 28, 2013
ملک کے موجودہ حالات ہماری اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا نتیجہ ہیںالطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارے بغیر 4 سال تو کیا 4 ماہ بھی نہیں گزار سکتی تھی۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام لیبر کنونشن سے خطاب کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات ہماری اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا نتیجہ ہیں۔ آج خیبر پختونخوا میں اسکولوں کو بموں سے اڑایا جارہا ہے۔ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے وہاں پولیس مقابلے عام ہورہے ہیں۔ عوام اپنےچاروں طرف نظررکھیں۔ پاکستان کےعوام بھتاخوروں اورٹارگٹ کلرز سے نجات حاصل کریں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام عوامی نمائندوں کے پاس نہ ہوناجعلی جمہوریت کی پہچان ہے، برطانیہ،فرانس،جرمنی،امریکاسمیت ہرجگہ کونسلزہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت ہوش کے ناخن لے اور خود کو عوام کا خادم سمجھیں بادشاہ نہیں، تمام حالات کے باوجود ایم کیو ایم نے ملک کے مفاد میں قربانیاں دیں۔

ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ ایم کیوایم کےساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں، انہوں نے یا رابطہ کمیٹی نےگورنرسندھ کواستعفیٰ دینےکے لئے نہیں کہا انہوں نےخوداستعفیٰ دیاتھا، ہرمکتب فکرکےلوگوں نےان سے گورنرسندھ کو نہ جانےدینے کی سفارش کی، سندھ میں محبت،امن اورملکی بقاکیلیے انہوں نے گورنرسندھ سےعہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں