قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان نے قتل کے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمد خان نے قتل کے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ فوٹو: آن لائن

KUALA LAMPUR:
پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو جھنگ کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاری کے حکم پر مفتی عبدالقوی نے ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا۔

اس سے قبل ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلا کے درمیان بحث ہوئی اور ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔


قندیل بلوچ قتل کیس؛ مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ اس دوران موقع ملنے پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ عدالت نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق مفتی قوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
Load Next Story