پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کر رہے ہیں، کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک October 18, 2017
کراچی پُرامن شہر ہے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، مراد علی شاہ: فوٹو: فائل

فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سی ایم ہاؤس پہنچے جہاں ان کی ملاقات وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ہوئی، ملاقات میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، کراچی پُرامن شہر ہے اور کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں جب کہ اگر آپ چاہیں گے توائرپورٹ سے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل تک میں خود آؤں گا۔

مراد علی شاہ نے نجم سیٹھی کوسیکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اورجوسیکورٹی کے معیارآپ کے ہیں سندھ حکومت اس قسم کی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4 میچزکراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی نے پی سی بی کے سیکیورٹی انچارج اورآئی جی سندھ کی ملاقات طے کروادی ہے جس کے بعد سیکیورٹی انچارج کرنل اعظم کی آج ہی آئی جی پولیس سے ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل مقابلوں کے خواہاں ہیں ، کراچی میں سیکورٹی معاملات پرسندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں سے بات کریں گے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاک ، لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ والے دن ایشن کرکٹ کونسل کا اجلاس بھی ہوگا اور ایشن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت شرکت نہیں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں