رنبیرکے ساتھ متنازع تصاویر پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑدی

میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ میڈیا ہر جگہ پہنچ جاتا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک October 18, 2017
اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھا دیا ہے، ماہرہ خان۔ فوٹوفائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونےوالی تصاویر پر بالآخر خاموشی توڑدی۔

چند روز قبل اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپورکی چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں ماہرہ خان سفید رنگ کے مختصر لباس میں رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات کو نیویارک کی سڑکوں پرسگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظرآرہی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ اوررنبیرکی تصاویرنےہنگامہ مچادیا

ان تصاویر نے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا تھا اورماہرہ خان کو مختصر لباس پہن کر سگریٹ پینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےکڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ صارفین نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک پاکستانی اورمسلمان خاتون کو کسی غیرمرد کے ساتھ مختصر لباس پہن کر سگریٹ نوشی کرنا بالکل بھی زیب نہیں دیتا۔ تاہم پاکستان اور بھارت کی شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے فنکاروں نے ماہرہ کی حمایت کرتے ہوئے تنقید نگاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہرہ خان کی اپنی زندگی ہے وہ جیسا چاہیں لباس پہن سکتی ہیں اورجوچاہیں کرسکتی ہیں کسی کوبھی ان کی نجی زندگی کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں۔



تاہم اب ماہرہ خان نے بھی اس حوالے سے خاموشی توڑدی ہے اور پہلی بارایک تقریب کے دوران اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرا نجی معاملہ تھا، تاہم اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ''ورنہ '' کی ٹریلرلانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کیا تبصرہ کروں میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ میڈیا ہر جگہ موجود ہے، تاہم اس واقعے نے بہت کچھ سکھادیا ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ یہ تصاویر کسی فلم کا حصہ نہیں تھیں، لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکپورماہرہ پرتنقید برداشت نہ کرسکے

واضح رہے کہ اداکاررنبیر کپوربھی ماہرہ خان پر تنقید برداشت نہ کرسکے تھے اورانہوں نے ان تمام لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پرتنقید صرف اسلیے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید کرنا بند کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں