بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثرجواب دیا جارہا ہے


ویب ڈیسک October 18, 2017
بھارت کی گولہ باری سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ،فوٹو : فائل

بھارتی فورسزنے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے اطراف دیہاتوں میں شدید گولہ باری کی۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹرمیں علی الصبح سے شدید گولہ باری جب کہ موہڑہ دھروتی، بالاکوٹ، موہڑہ گھمب، اندرٹھ، اندرلہ ناڑاور اولی میں فائرنگ جاری ہے۔ بھارت کی گولہ باری سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں