بھارتی ڈانسرفیس بک پردھمکی ملنے کے فوراًبعد قتل

ہرشیتا داہیاگزشتہ روزایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنی کار میں واپس لوٹ رہی تھیں


ویب ڈیسک October 18, 2017
ہرشیتا گردن میں لگنے والی گولی کے باعث موقعے پر ہی ہلاک ہوگئیں؛فوٹوفائل

بھارتی ریاست ہریانہ کی معروف رقاصہ ہرشیتا داہیا کو چند نامعلوم افراد نے ان ہی کی کار میں گولیاں مارکرقتل کردیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ڈانسر ہرشیتا داہیا گزشتہ روزچمارا گاؤں میں ایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنی کار میں واپس لوٹ رہی تھیں کہ چند نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روکی اور ہرشیتا کے علاوہ باقی تمام لوگوں کو کار سے باہر آنے کا حکم دیا، جب تمام لوگ باہر آگئے تو انہوں نے ہرشیتا پرگولیاں چلادیں اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

ہرشیتا کے ساتھ موجود افراد نےاس واقعے کی اطلاع پولیس کودی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہرشیتا کو 6 گولیاں لگیں اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتانے اپنی موت سے 2 گھنٹے قبل فیس بک پر براہ راست انہیں مارنے کی دھمکیاں ملنے کی اطلاع دی تھی اور ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ کسی دھمکی سے نہیں ڈرتیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کو قتل کی دھمکیاں

بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ ہرشیتا نے بگ باس میں شامل ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ڈانسر سپنا چوہدری کے بارے میں منفی تبصرے کیے تھے اور کہا تھا کہ سپنا کو ہریانہ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں اگر سلمان نے ان سے کچھ پوچھ لیا تو وہ کیا جواب دیں گی۔ انہوں نے سپنا کے زہر کھانے کے بارے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، سپناچوہدری پر تبصرے کرنے کے بعد سے ہی ہرشیتا کو دھمکیاں موصول ہونی شروع ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ہریانہ کی پولیس نے ہرشیتا کی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=o4fOtkAAtug

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں