دیپیکا پڈوکون کو تعلیم مکمل نہ کرنے کا افسوس

مشہور ہونے کے لیے بہت ساری چیزوں کی قربانی دینی پڑتی ہے، دپیکا پڈوکون


ویب ڈیسک October 18, 2017
تعلیم مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے،دپیکا ؛فوٹوفائل

MULTAN: دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنی نامکمل تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف 12ویں پاس ہیں اورانہیں پڑھائی پوری نہ ہونے کا بے حد افسوس ہے۔

حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دپیکا نے تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلنگ اور شوبزمیں شامل ہونے کے باعث وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں اور 12 ویں پاس ہی رہ گئیں جس کا انہیں بہت دکھ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ''پدماوتی'' کا ٹریلر جاری

دپیکا نے کہا لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم مشہورہوکر بہت خوش ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ یہاں تک پہنچنے کے لیے ہمیں بہت ساری چیزوں کی قربانی دینی پڑتی ہے اور میں نے اپنی تعلیم کی قربانی دی ہے۔

دپیکا نے کہا کہ 12 ویں کلاس میں ہی انہوں نے ماڈلنگ کرنی شروع کردی تھی اورامتحانات دینے کے بعد وہ کام میں اس قدر مصروف ہوئیں کہ تعلیم جاری نہ رکھ سکیں اور صرف 12 ویں پاس ہی رہ گئیں جس کا انہیں بہت افسوس ہے۔دپیکا نے کہا کہ تعلیم مکمل نہ کرنے پر میرے والدین بھی مجھ سے بہت ناراض ہوئے تھے لیکن جب انہوں نے میری محنت دیکھی تو مجھے معاف کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 'پدماوتی'ایک بار پھر ہنگامہ

واضح رہے کہ دپیکاپڈوکون ان دنوں ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ''پدماوتی''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ اداکار شاہد کپوراوررنویر سنگھ مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے۔ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں