سیہون کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوچ اور وین کے درمیان حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک October 18, 2017
کوچ اور وین کے درمیان حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیہون کے نواحی علاقے لکی شاہ صدر کے قرین انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ممکنہ طور پر کوچ مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکراگئی ہو تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ کوچ اور وین میں سوار افراد کی تعداد واضح نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں