زرمبادلہ ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران 12 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 13 ارب 18 کروڑ50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 13 ارب 18 کروڑ50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 12 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 13 ارب 18 کروڑ50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔


واضع رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے جاری کردہ اعدادوشمار میں 26 فروری کو آئی ایم ایف کوادا کی جانے والی 39 کروڑ 18لاکھ ڈالر کی قسط شامل نہیں ہے۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق آئی ایم ایف کی10ویں قسط کی ادائیگی کے اعداد وشمار شامل کر لیے جائیں تو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی گراوٹ کا ہی شکار ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ 58 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعداسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 8 ارب 14 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 22 کروڑ ڈالر ہوگئے اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر4 ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
Load Next Story