2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق دولہا سمیت 5 زخمی

متوفی دولہا کا باپ تھا، اعجاز ملاح کی 2روز بعد شادی ہونے والی تھی، حادثہ تلہار کے نواح میں پیش آیا


Nama Nigar March 01, 2013
متوفی ہاشم ملاح گائوں جمالی فڑدو کا رہائشی تھا اور 2 دن کے بعد اس کے بیٹے اعجاز ملاح کی شادی تھی۔ فوٹو: فائل

تلہار کے قریب 2موٹرسائیکلوں میں تصادم، دولہے کا والد جاں بحق، دولہا سمیت 5افراد زخمی، 2 دن کے بعد نوجوان دولہے کی شادی ہونے والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تلہار کے قریب 2موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 50سالہ محمد ہاشم ملاح جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا اعجاز ملاح ، علی ملاح ، شیراز قمبرانی، اللہ بچایو قمبرانی اور عارف قمبرانی شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

1

متوفی ہاشم ملاح گائوں جمالی فڑدو کا رہائشی تھا اور 2 دن کے بعد اس کے بیٹے اعجاز ملاح کی شادی تھی۔ تلہار پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں