سنی اتحاد کونسل کا عید کے بعد استحکام پاکستان ٹرین مارچ کا اعلان

اہلسنّت کی تمام جماعتیں اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی، اجلاس میں فیصلہ


Numainda Express August 05, 2012
اہلسنّت کی تمام جماعتیں اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی، اجلاس میں فیصلہ. اے پی پی

ISLAMABAD: سنی اتحاد کونسل میں شامل 40 سے زائد جماعتوں نے عیدالفطر کے بعد کراچی سے اسلام آباد تک استحکام پاکستان ٹرین مارچ، لاہور میں علما و مشائخ کنونشن اور 10 اگست کو برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ 27 رمضان المبارک کو ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جائیگا اور پاکستان سے محبت کے اظہارکیلئے گھروں، دکانوں، مدرسوں، مساجد اور مارکیٹوں میں قومی پرچم لہرانے کی مہم چلائی جائیگی۔

عیدکے بعد رابطہ عوام مہم شروع کی جائیگی جس کے دوران ڈویژنل سطح پر ورکرز کنونشن ہونگے۔ اہلسنّت کی تمام جماعتیں سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گی اور لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کے نعرے پر انتخابی مہم چلائی جائیگی۔ اس بات کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالی اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا جس کی صدارت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں 40سے زائد اہلسنّت جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ملک بچانے کیلئے موروثی سیاست اور خاندانی پارٹیوں سے نجات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری منصوبے کے تحت کراچی اور بلوچستان کے حالات خراب کئے جارہے ہیں، بیرونی خطرات کے مقابلہ کیلئے اندرونی اتحاد ناگزیر ہے۔ کانفرنس میں مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں