کنری حملے اور لوٹ مار کیخلاف آرائیں برادری کا مظاہرہ

بااثر شخص کے مسلح افراد نے لوٹ مارکی اور جھوٹا مقدمہ بھی درج کروا دیا، مظاہرین


Nama Nigar March 01, 2013
حکومتی پارٹی کے ایم پی اے کی ایما پر انھیں زمین خالی کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

درگاہ بی بی مٹھی کے سجادہ نشین سید غلام حیدر شاہ اور آرائیں برادری کے درمیان زرعی زمین کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

آرائیں برادری کے 70 سالہ حاجی عبدالستار آرائیں و دیگر نے جھوٹا مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ متنازعہ زمین کا 5 سالہ ٹھیکہ مارچ 2015 تک ان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، حکومتی پارٹی کے ایم پی اے کی ایما پر انھیں زمین خالی کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

3

جبکہ گزشتہ روز درگاہ بی بی مٹھی کے سجادہ نشین غلام حیدر شاہ نے اپنے 82 مسلح افراد کے ہمراہ ان کی زمین پر دھاوا بول دیا اور ان کی تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کی 2 سو بوریاں مرچ، 3 سو بوریاں گندم، ایک ٹریکٹر، ایک ٹرالی، سرسوں کی کٹی ہوئی فصل، 10 بھینسیں، 4 بیل اور 20 بکریاں زبردستی لے گئے اور سیاسی اثر و رسوخ کے باعث الٹا مقدمہ بھی ان پر درج کروایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ سیشن کورٹ عمر کوٹ نے ان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں جبکہ انھوں نے پشت پناہی کرنے پر حکومتی پارٹی کے ایم پی اے اور لوٹ مار کرنے پر سجادہ نشین غلام حیدر شاہ سمیت 82 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست عدالت میں دائر کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں