امن کی مخدوش صورتحال ہندو خاندانوں کی بھارت نقل مکانی

تاجر اشوک کمار اور 20 خاندان بھارت منتقل، سیکڑوں کی تیاریاں،جائیدادیں فروخت کرنا شروع


Nama Nigar March 01, 2013
ٹنڈوالٰہیار میں امن کی مخدوش صورت حال اور معیشت میں عدم استحکام کے باعث ہندو برادری کے لوگ بھارت منتقل ہورہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹنڈوالٰہیار سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر اور دیگر افراد اپنے خاندان کے ہمراہ بھارت نقل مکانی کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق ٹنڈوالٰہیار میں امن کی مخدوش صورت حال اور معیشت میں عدم استحکام کے باعث ہندو برادری کے لوگ بھارت منتقل ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار کے20 سے زائد ہندو خاندان بھارت منتقل ہوگئے ہیں جن میں ادویہ کا بڑا تاجر اشوک کمار ولد دیوداس بھی شامل ہے۔ مذکورہ تاجر نے اپنا کاروبار اور اپنی پراپرٹی بھی فروخت کردی ہے۔

4

دوسری جانب ہندو برادری کے کولہی، میگھواڑ اور باگڑی قوم کے درجنوں خاندان بھارت منتقل ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں خاندان بھارت منتقل ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اس حوالے سے بالخصوص ہندو بنیوں نے اپنی جائیدادیں بھی فروخت کرنا شروع کردی ہیں۔نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندانوں کے مطابق اغوا برائے تاوان میں ملوث جرائم پیشہ افراد کا بڑا ہدف ہندوکمیونٹی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے آل ہندو پنچائیت کے نائب صدر رتن کمار نے تاجر اشوک کمارکی بھارت منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بدامنی کے علائوہ عدم معاشی استحکام کی وجہ سے بھی ہندو برادری کے لوگ بھارت منتقل ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹنڈوالٰہیار سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے سیکڑوں ہندو خاندان بھارت نقل مکانی کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں