درگاہوں پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے حافظ حسین

حافظ حسین احمد نے درگاہ شاہ لطیف پر حاضری دی اور گدی نشین سید نثار حسین شاہ لطیفی سے بھی ملاقات کی


Nama Nigar March 01, 2013
حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی سندھ کی درگاہوں اور ان کے گدی نشینوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

جے ٹی آئی کی جانب سے بھٹ شاہ آڈیٹوریم میں منعقدہ سندھ شاگرد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پاکستان میں انگریزوں کے تعلیمی نصاب کے بجائے حضرت محمدﷺ کا تعلیمی نظام نافذ کرنا ہوگا جو سب مسلمان تسلیم کرتے ہیںاور اس نظام میں بیروزگاری اور کرپشن کا خاتمہ بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں خود ساختہ دہشت گردی کروا کرانتخابات ملتوی کرنے کی سازشیں کی گئیں لیکن الیکشن وقت پر ہوں گے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی سندھ کی درگاہوں اور ان کے گدی نشینوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ درگاہوں پر میلی نظریں ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی میرے اکابر اور روحانی بزرگ ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر ہم آپس میں پیارو محبت کے ساتھ رہ سکتے ہیں ، جے یو آئی میں نہ صرف ہندوئوں کے سینیٹر اور وزیر ہیں بلکہ عیسائی وفاقی وزیر بھی موجود ہیں،اگر قادیانی پاکستانی آئین کے تحت زندگی گزاریں اور اسلامی آئین قبول کریں تو ہم ان کے لوگوں کو بھی وزیر بنا ئیں گے۔


5

اس موقع پر حافظ حسین احمد نے درگاہ شاہ لطیف پر حاضری دی اور گدی نشین سید نثار حسین شاہ لطیفی سے بھی ملاقات کی، اس دوران انصار لااسلام کے 2آ سو رضا کار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سابقہ سینیٹر گل نصیب خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کسی بھی شعبے میں سنجیدہ نہیں، تعلیم و صحت سمیت ہر محکمے کو کرپشن نے تباہ کر دیا ہے۔ سابقہ سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے کہا کہ پی پی حکمرانوں نے ملک کے ساتھ جو غداری کی ہے عوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ پی پی کو آنے والے الیکشن میں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ جے یو آئی پاکستان کی سرپرست اعلیٰ سید عبدالصمد ہالیجوی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں