ایم کیو ایم لیبر ڈویژن روشنی کی کرن ہے فرید احمد
محنت کشوں کو معاشی پریشانیوں میں دھکیل دیا اور اداروں کو تباہ کیا گیا، زونل انچارج
ایم کیوایم لیبر ڈویژن نے جہاں مزدوروں میں فکری شعور کو بیدار کیا وہیں قدرتی آفات یا حادثات سے متاثرہ افراد کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد نے لیبرڈویژن کے یوم تاسیس کے موقع پر الطاف حسین اور و لیبرڈویژن کے ذمے داران وکارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ لیبر ڈویژن 26برسوں سے محنت کش طبقے کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑرہی ہے جس کی بدولت آج وہ ملک بھر کے محنت کشوں اور مزدورں کے لیے روشنی کی کرن ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں صنعتی ترقی کا دارومدار اس ملک کے مزدور کی خوشحالی پر ہوتا ہے لیکن منظم سازش کے ذریعے ملک کے مزوروں کو معاشی پریشانیوں میں دھکیل دیا گیا ہے،استحصالی عناصر نے منظم منصوبہ بندی کے ذریعے ملک کے اداروں کو تباہ کیا جبکہ ملک بھر کی اہم صنعتیں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند ہونے کے قریب پہنچ گئیں ہیں جسکی وجہ سے محنت کش طبقہ مسائل کا شکارہے لیکن کرپٹ سیاست دانوں اور مراعات یافتہ طبقے کو کوئی فکر نہیں۔