نئے پراجیکٹس کی آفرز آئی ہیں فیصلے خود کرتی ہوں سارہ لورین

نئی فلم کا زبردست رسپانس رہا، بالی وڈ میں کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا، جو مجھے ٹھیک لگتا ہے وہ کرکے ہی رہتی ہوں


Qaiser Iftikhar March 01, 2013
بولڈ مناظر کہانی کی ڈیمانڈ تھی، تنقید کرنے والے اگر اپنے کام سے کام رکھیں تو بہتر ہوگا، اداکارہ وماڈل کی ایکسپریس سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین (مونا لیزا ) نے کہا ہے کہ ''مرڈرتھری'' کی کامیابی کا زبردست رسپانس ملا اوراس کے ساتھ بہت سے نئے پراجیکٹس کی آفرز شروع ہو گئی ہیں لیکن پاکستان میں بلاوجہ میرے کام پرتنقید کرنے والے اگراپنے کام سے کام رکھیں توبہتر ہوگا۔

میں اپنے فیصلے خود کرتی ہوں اورجومجھے ٹھیک لگتا ہے وہ کرکے ہی رہتی ہوں۔ ''مرڈرتھری'' میں بولڈ مناظر کہانی کی ڈیمانڈ تھی۔ اس ڈیمانڈ کوپوراکیا اوربالی وڈ میں اس کو بہت سراہا گیا ہے۔ بالی وڈ میں کام کے دوران جہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہیں فلم کی پروموشن کے حوالے سے بہت کچھ ایسا کرنے کا موقع ملا جس کے بہترنتائج فلم کی ریلیز کے موقع پرسامنے آئے۔ بھارتی چینل کے پروگرام 'بگ باس' کے نئے سیزن کے لیے بھی آفرہے جس کوتاحال قبول نہیں کیا۔ ان خیالات کااظہارسارہ لورین نے ممبئی سے فون پر ''نمایندہ ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک خاص ٹولہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے میں لگا ہوا ہے۔ وہ میری شہرت سے جیلس ہے اوراکثر ایسے بیانات جاری کرتا رہتاہے جس کی وجہ سے میرے چاہنے والے میرے خلاف ہوجائیں مگر میںان کو یہ بتادینا چاہتی ہوں کہ جس طرح میں نے ٹی وی انڈسٹری میں معیاری کام کرتے ہوئے ایک منفرد نام اورمقام حاصل کیا تھا اسی طرح بالی وڈ میں بھی اپنے بہترین کی بدولت پاکستان کا نام روشن کرونگی۔ مجھے بہت سی فلموں کی آفر ہے لیکن میں اداکارہ وینا ملک اوراداکارہ میرا کی طرح فلم کا اسکرپٹ اوراپنا کردار دیکھے بغیرہر فلم میں کام نہیں کر سکتی ۔ اگر میں نے بھی ان کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کی توپھرکوئی بھی مجھے پسند نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اورمیرے بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز بھٹ فیملی کے ساتھ ہوا ہے۔



اس بہترین اوپننگ کے بعد میری توجہ بالی وڈ کے بڑے فلم میکر اداروںکے ساتھ کام کرنے پرلگی ہوئی ہیں۔ میں نے بھٹ فیملی کے ساتھ کوئی کنٹریکٹ سائن نہیں کیا ہے اوراب جس اچھی فلم کے لیے مجھے سائن کیا گیاتومیں ضرور کام کرونگی۔ ایک سوال کے جواب میںسارہ لورین نے کہا کہ نئی فلم سائن کرنے اورشوٹنگ کے آغازبارے فی الحال کچھ نہیں بتاسکتی کیونکہ ابھی تو میری فلم ''مرڈرتھری'' کی نمائش جاری ہے اورمیں ابھی بھی مختلف پروگراموں میں شرکت کررہی ہوں مگر جلد ہی میڈیا کو اپنے نئے پراجیکٹ سے آگاہ کرونگی جو ہر لحاظ سے اہم ہے اور مجھے امید ہے کہ اس پراجیکٹ کے بھی مثبت نتائج سامنے آئینگے۔

انھوں نے کہا ہک میری ایک نئی فلم کی ریلیزمارچ میں متوقع ہے جس کی پروموشن کے لیے پاکستان آنے کی کوشش کرونگی لیکن یہاں پربڑھتی مصروفیات کے باعث فی الحال پاکستان آنے کا شیڈول تاحال فائنل نہیں کرسکی ہوں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بالی وڈ فلموں میں کام کے دوران مجھے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے آفرکیاگیا ہے جب کہ بھارتی چینل کے مقبول پروگرام 'بگ باس' کے منتظمین نے بھی مجھ سے رابطہ کیا ہے ۔ میں نے ابھی تک کسی آفرکوقبول نہیں کیا ۔ میں سوچ سمجھ کر ہر قدم آگے بڑھانا چاہتی ہوں اورمیری کوشش رہے گی کہ اپنی تمام ترتوجہ فلموں پرہی مرکوز رکھوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں