بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے ملیحہ لودھی
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرسے ملاقات کی، ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرکی توجہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کنٹرول لائن پر قیام امن کیلئے کردارادا کریں، بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر سیز فائرکی1137 خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فائرنگ سے رواں سال 47 شہری شہید، 159 زخمی ہو چکے جب کہ بھارتی فائرنگ سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار پچھلے سال سے تین گنا زائد ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے۔