جوعدالتیں ہمارا احتساب کررہی ہیں ان کا بھی احتساب ہوگا مریم نواز

یہ کیسا انصاف ہے سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک October 19, 2017
تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہورہاہے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارایسا ہو رہا کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہورہاہے جب کہ جوعدالتیں ہمارا احتساب کررہی ہیں ان کا بھی احتساب ہوگا۔


احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کیسا انصاف ہے جس میں سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہورہاہے، ہم تو ویسے ہی ڈان ہیں لیکن اصل ڈان میڈیا والے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی جلد متوقع ہے وہ اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے تک واپس آجائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں مریم نوازکا کہنا تھا کہ والدہ کی کیمو تھراپی ہو رہی ہےاور ان کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، امید ہے والدہ کی مکمل ریکوری 6 ماہ میں ہوجائے گی۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں، قانون اور عدالتوں کے احترام میں بیمار والدہ کو لندن چھوڑ کر واپس آئی تاہم جوعدالتیں ہمارا احتساب کررہی ہیں ان کا بھی احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی میں کوئی اختلاف نہیں،صرف اختلاف رائے ہوسکتا ہے تاہم ہماری فیملی کے حقوق کو تماشانہ بنائیں، اختلاف رائے کامطلب یہ نہیں فیملی میں اختلاف ہے جب کہ پارٹی توڑنے والے خود ٹوٹ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |